اداکارہ عروج خان کےگھر پرفائرنگ کرنے والا ملزم گر فتار،مقدمہ درج

24 Apr, 2024 | 10:56 AM

(زین مدنی)سبزہ زار پولیس کی کارروائی،سٹیج اداکارہ کے گھر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹاسک سونپا تھا۔ایس ایچ او انسپکٹر قمر عباس نے ٹیم کے ہمراہ ملزم ناصر کو گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہے۔

 ملزم کی گرفتاری پر ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق  اللہ تارڑ نے سبزہ زار پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
 خیال رہے کہ  تھانہ سبزہ زارکی حدودمیں اداکارہ عروج خان کےگھر پر فائرنگ کی گئی تھی  سٹی 42نےفائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی تھی۔

  عروج خان کے گھر میں فائرنگ  گزشتہ رات کی گئی۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  گلی کی نکڑ پر کھڑے پیلے رنگ کی شرٹ ،کالے ٹراؤزر میں ملبوس ایک شخص نے اداکارہ کے گیٹ پر دو فائر کئے جس کے بعد وہ فوری طو ر پر وہاں سے فرار ہو گیا۔


 

مزیدخبریں