سی ٹی ڈی تھانے کے اندر دو دھماکے، آٹھ اہلکار جاں بحق،متعدد زخمی  

24 Apr, 2023 | 09:53 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  سوات کے علاقے کبل سی ٹی ڈی تھانے میں دو دھماکے ،دھماکے سے تھانے کی عمارت تباہ ہو گئی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں دھماکوں سے تھانے کی عمارت بیٹھ گئی، دھماکے سے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی، دھماکوں کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکوں میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سوات میں سی ٹی ڈی تھانےمیں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا دہشت گردی کے اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

مزیدخبریں