ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے. میاں نواز شریف اور دیگر سے مشاورت کر لی گئی ۔وزیر اعظم نے پی ڈی ایم سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام ممبران قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کا کہہ دیا ہے۔لگتا ہے کہ وزیراعظم موجودہ بحران کے خاتمہ کے لئے کوئی بڑا فیصلہ لینے جا رہے ہیں، تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہی ہوں گے.
ذرائع کے مطابق اعتماد کے ووٹ کے بعد وزیراعظم ایگزیکٹیو آرڈر کا بھرپور استمعال کر سکتے ہیں۔