زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

24 Apr, 2023 | 11:49 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے 9 بج کر 27 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلہ کا مرکز کوٹ ادو کے جنوب میں بتایا جا رہا ہے۔ جس کی شدت 4.7 تھی اور اس کی گہرائی 9 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں