عیدالفطر پر 9 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

24 Apr, 2022 | 10:40 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) چھوٹی عید پر سرکاری ملازمین کے مزے دوبالا ہوگئے، سرکاری شعبے کے لئےعیدالفطر کی 9 تعطیلات ہوں گی۔

تفصیلات کےمطابق عیدالفطر کی آمد آمد ہے اس حوالے سے سرکاری شعبے کے لئے 9 تعطیلات ہوں گی۔ ماہر فلکیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امارات میں عیدالفطر 2 مئی ہو گی۔متحدہ عرب امارات کی 4 ریاستوں میں سرکاری شعبے کے لیے تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای کی چار ریاستوں میں آئندہ ہفتے سے سرکاری شعبے کے لیے عیدالفطر کی 9 تعطیلات ہوں گی۔ یو اے ای کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ میں سرکاری شعبے میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اطلاق ہو گا۔عید کی چھٹیاں ہفتہ 30 اپریل سے ہو گا جو کہ اتوار 8 مئی تک برقرار رہے گا۔ چھٹیوں کے بعد سرکاری دفاتر 9 مئی سے دوبارہ کھلیں گے۔

قبل ازیں سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر، سکولوں اور یونیورسٹیوں میں عید الفطر کی چھٹی  29 رمضان ہفتہ 30 اپریل 2022 کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد سے شروع ہوں گی، چھٹی چار دن کی ہوگی۔

 
 

مزیدخبریں