عمران خان کیخلاف سازش ہوئی یا نہیں؟ امریکہ کے بڑے ناقد نے خاموشی توڑ دی

24 Apr, 2022 | 10:17 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) عمران خان کےخلاف سازش ہوئی یا نہیں؟ امریکا کے سب سے بڑے ناقد پروفیسر چومسکی نے خاموشی توڑ دی۔

امریکی خارجہ پالیسی کے سب سے بڑے ناقد پروفیسرچومسکی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف بغاوت کا کوئی بامقصد ثبوت نہیں ہے، سابق سفیر کی کیبل کو ٹھوس ثبوت ماننے والوں کی منطق درست مان لی جائے تو اس حساب سے تو دنیا بھرمیں حکومتوں کی تبدیلی کی منصوبہ بندی ہورہی ہے۔

پروفیسر چومسکی کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خط کو بغاوت کا ثبوت قراردینا بلا جواز ہے، عمران خان کے خلاف کسی بغاوت کی منصوبہ بندی کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ طاقتور ہے لیکن اتنا بھی نہیں، دنیا میں ہونے والی کسی بھی سرگرمی کو سی آئی اے یا مغربی منصوبے سے منسوب کرنے کا رجحان ہے۔

بغاوت کے اس دعوے کا کوئی بامقصد ثبوت نظر نہیں آیا، پاکستان کے امریکہ میں سابق سفیر اسد مجید کی کیبل کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے، جو اس کیبل کوٹھوس ثبوت سمجھتے ہیں تو اس منطق کے حساب سے تو دنیا بھر میں حکومتوں کی تبدیلی کی منصوبہ بندی ہر وقت ہورہی ہے جو بلا مقصد ہے۔ امریکہ طاقتور ہے لیکن اتنا بھی نہیں۔

مزیدخبریں