مرغی کا گوشت کھانے والے لاہوریئے ہوجائیں ہوشیار

24 Apr, 2022 | 08:02 PM

M .SAJID .KHAN

(رضوان نقوی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن،ٹولنٹن مارکیٹ کی طرف آنے والی گاڑی کو روک کر ایک ہزار آٹھ سو کلو بیمار اور لاغر مرغیاں برآمد کرکے تلف کردیں۔
  پنجاب فوڈ اتھارٹی نےماہ مبارک میں بیمار گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والے مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے1800 کلو بیمار مرغیاں تلف کردیں۔مضر صحت گوشت لانے والی گاڑی بند کرکےسپلائر کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ بیمار، کم وزن اور مردہ مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائی کے لئے لائی جا رہی تھیں۔ شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ مرغیاں فلو،پھیپھڑوں اور آنکھوں سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا پائی گئیں، مضر صحت گوشت ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو سپلائی کیا جانا تھا۔

شعیب خان جدون نے کہا کہ شہریوں کو بہترین اشیاء خورونوش کی سپلائی کے لئے ہر سطح پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے،شہری مرغی ذبح کروانے سے پہلے اچھی طرح چیک کرلیں،لاغر،کم عمریا پہلے سے ذبح شدہ مرغی ہر گز مت خرید یں۔

مزیدخبریں