تھائی لینڈ،بنکاک جانا آسان ہوگیا؛ مسافروں کے لئے خوشخبری

24 Apr, 2022 | 05:01 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کی حکومت نے ملک میں پہنچنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد پاکستان سے بنکاک جانے والے مسافر کورونا ٹیسٹ کے بغیر سفر کر سکیں گے۔فیصلے کا اطلاق یکم مئی 2022 سے ہوگا، مسافر کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے ساتھ بنکاک کا سفر کر سکیں گے۔

بغیر کورونا ویکسین مسافروں کے لیے بھی نئی ایڈوائزی جاری کردی گئی ہے، کورونا ویکسین نہ لگوانے والے مسافر کو 5 دن ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ویکسین نہ لگوانے والے مسافر کو 10 ہزار امریکی ڈالر تک ہیلتھ انشورنس کروانا بھی لازمی ہوگا۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے ملازمتوں کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا،سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ملازمتوں کے تمام مصدقہ معاہدے"قوی" پلیٹ فارم پر جاری کیے جائیں گے۔

وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ تمام ملازمین کے مصدقہ معاہدے موجودہ ویب سائٹ اور"مدد پلیٹ فارم سے "قوی" بزنس سیکٹر کے مشترکہ پلیٹ فارم پر مرحلہ وار منتقل کیے جائیں گے۔

کوشش ہے کہ ملازمین کے معاہدوں کے اندراج کا عمل آسان بنایا جائے، اس سلسلے میں وزارت انصاف سے بھی تعاون لیا جارہا ہے۔سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن میں ملازمین کی رجسٹریشن کو بھی اس سے منسلک کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں