ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس کیساتھ تعلقات پر شہباز شریف کا اہم موقف

روس کیساتھ تعلقات پر شہباز شریف کا اہم موقف
کیپشن: Pak & Russian relation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شہباز شریف وزیراعظم بننے کے بعد بیرون ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، امریکہ، چین، روس،ترکی ،بھارت نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکبادی، روس نے شہباز شریف کو باہمی تعلقات سے متعلق استوار کرنے کا کہا جس پر وزیراعظم نے کا موقف بھی آگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ اس حوالے سےشہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جوابی خط لکھ دیا ہے۔ روس کی جانب سے تعلقات مزید استوار کرنے کا کہا گیا تھا، وزیراعظم نے جوابی خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پیوٹن کے پیغام کا شکریہ ادا کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

 خط کے متن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر روس کو ساتھ لےکر چلنا چاہےگا۔

واضح رہے کہ  امریکہ کی جانب سے روس پر مسلسل پابندیاں عائد کی جارہی ہیں جس پر روس نے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا، امریکہ کی 29 اہم شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا ۔ جن میں امریکی نائب صدر کملا ہیرس، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سمیت اعلیٰ حکام، کاروباری شخصیات، ماہرین اور نامہ نگاروں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ امریکی حکام کی بیویاں بھی شامل ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer