شادی کیلئے لڑکا کیسا ہو؟ اداکارہ زباب نے اپنی پسند کا بتادیا

24 Apr, 2022 | 04:01 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) اداکارہ زباب کا کہنا ہےکہ جب میں کبھی کسی غلط راستے پر ہوں اور ایسا شخص جو مجھے خیر کے راستے پر لے کر جائے اس لڑکے سے شادی کرنا چاہوں گی۔

 تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہیں گی جو انہیں نیکی کے راستے پر لے کر جائے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ کام کے دوران صرف کام پر ہی دھیان دیتی ہوں، نعمان اعجاز اور سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے۔

  زباب کا مزید کہنا تھا کہ چیزوں سے بہت جلد بور ہوجاتی ہوں، ترکی کی خوبصورتی بہت پسند ہے، ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی جبکہ کسی بھی معاملے پر فوری فیصلہ کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ زباب رانا کے والد کا کورونا وائر س کےباعث انتقال کرگئے تھے،  اداکار فیضان خواجہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر سٹوری کے ذریعے زباب رانا کے والد کے انتقال کی سے متعلق پیغام جاری کیا تھا۔

سٹوری میں فیضان خواجہ نے لکھا تھا کہ میری دوست زباب رانا کے والد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے اور اس وقت میری دوست انتہائی تکلیف میں ہے، آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ زباب کو صبر اور ہمت دے۔

مزیدخبریں