سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمندافراد کیلئے اہم خبر

24 Apr, 2022 | 03:06 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے ملازمتوں کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا،سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ملازمتوں کے تمام مصدقہ معاہدے"قوی" پلیٹ فارم پر جاری کیے جائیں گے۔

وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ تمام ملازمین کے مصدقہ معاہدے موجودہ ویب سائٹ اور"مدد پلیٹ فارم سے "قوی" بزنس سیکٹر کے مشترکہ پلیٹ فارم پر مرحلہ وار منتقل کیے جائیں گے۔تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے، کوشش ہے کہ ملازمین کے معاہدوں کے اندراج کا عمل آسان بنایا جائے، اس سلسلے میں وزارت انصاف سے بھی تعاون لیا جارہا ہے۔سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن میں ملازمین کی رجسٹریشن کو بھی اس سے منسلک کیا جارہا ہے۔

وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ 12 مئی 2022 سے ملازمت کے معاہدوں کی تصدیق اور اندراج قوی پلیٹ فارم پر ہوگا، آئندہ اسی پلیٹ فارم پر تمام ملازمین کے معاہدوں کا اندراج اور توثیق ہوگی۔

 
 

مزیدخبریں