(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کا سہارا لیے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین پر آئے روز تنقید کی جارہی ہے، اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا عمران خان کو زیادہ توجہ نہیں دینی چاہے۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ ریحام خان آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آرہی ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلانے میں مصروف ہے۔ ریحام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کی رہنماسحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ٹوئٹ میں سحر کامران نے عمران خان پر تنقیدی تجزیے کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی۔
سحر کامران نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان کا سفاکانہ ایجنڈا ابھی ختم نہیں ہوا، عمران خان قومی اداروں، الیکشن کمیشن آف پاکستان، میڈیا، پاک فوج اور ہمارے معاشرے کے سماجی کلچر کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں، درحقیقت عمران نیازی نے کلبھوشن جادھو سے بہتر انداز میں پاکستان کے دشمنوں کی خدمت کی ہے۔
سحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے بغیر عمران خان کو مخاطب کیے ٹوئٹ کی اور لکھا کہ ’وہ نہیں رکے گا ہمیں اس ( عمران خان) پر توجہ نہیں دینی چاہیے، آئیے آگے کی طرف اور قوم کو متحد کرنے کی جانب توجہ دیں‘۔