(ویب ڈیسک)تعمیراتی شعبے سے منسلک مزدور نے اپنی جان خطرے میں ڈال کرکتے کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق مزدور نے کھدائی کرنے والی کرین کی مدد سے نالے میں بہتے ہوئے کتے کو بچاکر انسانیت کی مثال قائم کردی۔انسانیت کا درس زبان کے عمل سے دیا جائے تو زیادہ اثر رکھتا ہے ایسا ہی ایک کارنامہ تعمیراتی شعبے سے منسلک مزدور نے انجام دیکر سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو لیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر تعمیراتی کام جاری ہے، اس دوران ایک مزدور کرین میں سوار ہوکر نالے میں جاتا ہے تاکہ کتے کی جان بچا سکے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ نالے میں پانی کا بہاؤ بہت تیز جو مزدور کی جان کیلئے بھی خطرہ بن سکتا ہے مگر مزدور نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کمال مہارت اور عقل مندی سے کتے کو بچایا اور نالے سے باہر نکالا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو صارفین کی جانب سے مزدور کی ہمت اور انسانیت پر مبنی عمل کی خوب داد دی گئی، ویڈیو کو اب تک 2 کروڑ 80 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جب کہ 13 لاکھ سے زائد صارفین نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے