(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات گمبھیر، پریشان کن اور تشویش ناک ہوتے جا رہے ہیں، جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ قوم یاد رکھے، عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی،ایسا زناٹے کا رن پڑے گا کہ پاکستان کی سب سے کم یہ موجودہ حکومت ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں، سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لیے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا۔
واضح رہےکہ کچھ روز قبل سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ 30 مئی سے پہلے چوروں، ڈاکوؤں کی حکومت کو عمران خان ختم کر دے گا، انہوں نے کہا کہ جو قومیں عمران خان جیسا لیڈر پیدا کرتی ہیں تو عالمی طاقتیں ان سے صدام اور کرنل قذافی جیسا سلوک کرتی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ کیسا نظام ہے؟ جہاں باپ بیٹے پر فرد جرم عائد کی جا رہی تھی کہ اسی روز اسے وزیر اعظم بنا دیا گیا۔ آصف زرداری نے اس ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے ورنہ زرداری اپنے والد کی نشست پر ایم این اے تک نہیں بن سکا۔