(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ( ن) کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ پھر سے خالہ بن گئیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حنا پرویز بٹ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے نومولود بچے کو گود میں لیا ہوا۔حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک بار پھر سے خالہ بننے کی خوشی ہوئی ہے۔
Happiness is to become a Khala again. May Allah Protect you from all Evil and bless you with a Good Naseeb! Masha’Allah ????❤️ pic.twitter.com/5A8F8GMrDx
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) April 23, 2022
حنا پرویز نے نومولود کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ماشاءاللّٰہ! آپ کو نیک نصیب سے نوازے، اللّٰہ آپ کو ہر شر سے محفوظ رکھے،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حنا پرویز بٹ کو مبارکباد دی جارہی ہے۔
واضح رہےکہ حنا پرویز بٹ ایک پاکستانی سیاستدان ہیں جو مئی 2013 سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی ممبر رہیں، اُن کا تعلق سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) سے ہے، حنا پرویز بٹ کو ہارورڈ کینیڈی اسکول ایجوکیشن ماڈیول ، ‘عالمی قیادت اور 21 ویں صدی کے لئے عوامی پالیسی’ ، کیمبرج ، ریاستہائے متحدہ میں منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔