ویب ڈیسک: بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے25 ہزار 741 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ ہڑتال کاعمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور 7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ 9 مئی تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے اور 10 مئی کو انتخابی نشانات دئیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ 29 مئی کوکوئٹہ، لسبیلہ کےسوا بلوچستان کے تمام 32اضلاع میں پولنگ ہوگی ۔