کیا اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے حکومت ختم ہوئی؟ سابق وزیرخارجہ کا اہم بیان

24 Apr, 2022 | 10:06 AM

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی خرابی کے سوال پر خاموشی اختیار کرلی۔

نجی ٹی وی  پروگرام کے دوران اینکر نے شاہ محمود قریشی کو فواد چوہدری کے بیان کا حوالہ دے کر سوال پوچھا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے حکومت گئی؟ اس پر شاہ محمود قریشی نے کہا "میں اس پر خاموشی اختیار کروں گا۔"

خیال رہے کہ اس سے قبل  فواد چوہدری نے کہا  تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو حکومت میں ہوتے۔  انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں سے تعلقات خراب تھے، ٹھیک کرنے کی بہت کوشش کی لیکن ٹھیک نہیں ہوسکے۔

مزیدخبریں