سائرہ یوسف کی بیٹی کیساتھ نئی تصویر مداحوں کو بھا گئی

24 Apr, 2022 | 10:01 AM

گارڈن ٹاؤن (سٹی42) پاکستانی خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف کی بیٹی نورح کے ساتھ کھیلتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوتی اس تصویر میں سائرہ یوسف اپنے ایک ڈرامے کے سیٹ پر موجود ہیں اور اس دوران اپنی ننھی سی بیٹی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں، اس تصویر میں اداکارہ کبریٰ خان اور رمشا خان کو سین کے درمیان ملنے والے وقت کو خوش گپیوں میں گزارا جا رہا ہے جبکہ سائرہ یوسف بطور ایک ماں اپنا یہ وقت بھی بیٹی کو دے رہی ہیں۔

اس وائرل ہوتی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں سائرہ یوسف کے مداحوں سمیت انٹرنیٹ صارفین ان کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور ان کے اس ممتا کے جذبے کو سراہ رہے ہیں۔ مداح جہاں سائرہ یوسف کو سراہ رہے ہیں وہیں ان کے سابق شوہر، نورح کے والد اداکار شہروز سبزواری سے دوسری شادی کر لینے پر نالاں نظر آ رہے۔

مزیدخبریں