فیصل واوڈا کا فارن فنڈنگ کیس سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

24 Apr, 2022 | 08:44 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے  تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔ 

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ جو کیس میرے خلاف بنایا گیا تھا وہی پی ٹی آئی کیخلاف بنایاگیا  جس طرح مجھے نااہل کیا گیا ایسے ہی پی ٹی آئی کو کالعدم کرایا جائے گا حالانکہ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لاء نہیں ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کےایک ممبر کو سندھ حکومت نےنوکری دی ہوئی ہے اسی طرح دوسرے رکن کو (ن) لیگ کے دور میں نوکری سے نوازا گیا تھا۔

انہوں نے سوال کیا کہ حالیہ ہارس ٹریڈنگ پر الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس لیا جبکہ میرے پاس سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنےکی فوٹیج ہے کیا آج تک اس پر کچھ ہوا؟

پی ٹی آئی رہنما نے پروگرام میں کہا کہ بتائیں کیسے پتہ چلا کہ الیکشن کمشنر کےاکاؤنٹس کی تحقیقات ہوئیں، آج ایک اور ثبوت سامنے آگیا کہ ن لیگ اور الیکشن کمشنر میں گٹھ جوڑہے۔

مزیدخبریں