ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہفتہ،اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ، وفاق نےنوٹیفکیشن جاری کردیا

 ہفتہ،اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ، وفاق نےنوٹیفکیشن جاری کردیا
کیپشن: NCOC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وفاقی انتظامیہ نے این سی او سی کی ہدایات پر رمضان المبارک کے حوالے سے اہم فیصلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق 24 اپریل سے ہوگا اور 17 مئی تک نافذ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے بعد  اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے نویں سے بارہویں سمیت بند ر ہیں گے، ہر طرح کے انڈور اور آؤٹ ڈور کھانوں پر پابندی عائد ہوگی، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، تمام انڈور جم بھی بند  ر ہیں گے، تمام تجارتی سرگرمیاں شام 6 بجے سے سحری تک بند رہیں گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، کسی بھی قسم کی تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔پیر سے تمام سرکاری اور نجی دفاتر صبح نو سے دوپہر دو بجے تک کھلیں گے، تمام دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کی پالیسی برقرار رہے گی۔

مزید پڑھئے: ٹرانسپورٹ پر پابندی کو 17 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں زیادہ آبادی والے شہروں کی صورتحال اور کورونا کی وجہ سے مکمل لاک ڈائون کرنے پر مشاورت کی گئی۔این سی او سی کے مطابق مکمل لاک ڈائون میں سکولز شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی بھی شامل ہوگی، صوبائی حکومت کی درخواست پر رینجرز, پاک فوج اور ایف سی کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں ہفتہ اتوار بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کو 17 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا، اجلاس میں 60 سال سے زائد شہریوں کو واک ان کے زریعے ویکسینشن کروانے کی اجازت دے دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مزید 6901 بیڈز فراہم کیے جاچکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے سے اب تک 2811 آکسیجن بیڈز, 431 وینٹیلٹر, 1196 آکسیجن سیلنڈرز فراہم کیے گئے، این ڈی ایم اے نے 500 بائی پیپ اور 1504 فنگر پلس آکسیمٹرز بھی فراہم کیے۔ 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer