سینئرصحافی ابصارعالم پر قاتلانہ حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

24 Apr, 2021 | 11:24 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)سینئرصحافی اور سابق چیئرمین پیمراابصارعالم پر قاتلانہ حملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ابصار عالم پر حملے کے وقت کی ویڈیو حاصل کرلی،ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابصارعالم پرحملہ کرنے والا اکیلانہیں تھا، ایک ساتھی بھی پارک میں موجود تھا، حملے کے وقت پارک کے باہر ایک کالی کاربھی ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔

 ویڈیو میں حملہ آور کریم کلر جبکہ اس کا ساتھی کالے کپڑوں میں ملبوس نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو میں حملہ آورکو اپنے ساتھی کے ہمراہ پارک میں چہل قدمی کرتے دیکھے جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے حملہ آورنے اپنے ساتھی سے ہاتھ بھی ملایا۔پولیس حملہ آور اورپارک کے باہر موجود کالے شیشوں والی گاڑی کی تلاش میں ہے جبکہ ابصار عالم اور عینی شاہدین حملہ آور کو شناخت کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ابصار عالم پر 20 اپریل کو اسلام آباد کے ایف الیون پارک میں واک کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔ 

مزیدخبریں