ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورات کے شوقین ہوجائیں تیار؛سونا سستا ہوگیا

زیورات کے شوقین ہوجائیں تیار؛سونا سستا ہوگیا
کیپشن: Gold prices decrease
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)شہر کے صرافہ بازاروں میں رواں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونا 300روپے فی تولہ سستا ہوا،خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں 300روپے کمی کو ناکافی قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سونا 300روپے فی تولہ سستا ہونے سے24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 4ہزار 400روپے،بائیس قیراط فی تولہ سونا 95ہزار 700روپے جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 91ہزار 350 روپے کا رہا۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 1340 روپے رہی ۔خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دیدیا ۔صارفین نے کہا کہ سونا متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوچکا ہے ،اب عوام مصنوعی زیورات کی خریداری کو ترجیح دے رہےہیں۔

مزیدپڑھئے: سونے کی قیمت میں اضافہ، صارفین پریشان

گزشتہ روز شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا،سونا  200 روپے فی تولہ مہنگا ہوا جس کے بعد خالص 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 4ہزار 50روپے رہی۔22قیراط فی تولہ سونا 95 ہزار242روپے میں فروخت ہوا جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 90ہزار912 روپے کا رہا۔

صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1345 روپے رہی۔ خواتین صارفین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے، سونے کی خریداری تو اب مذاق لگتی ہے۔شادی بیاہ سونے کے زیورات کی جگہ بازاری جیولری کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ آمدنی تیزی سے کم ہوئیں اور اخراجات کئی سو گنا بڑھ گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer