معروف بھارتی اداکار کورونا کے باعث انتقال کرگئے

24 Apr, 2021 | 08:58 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی نامور اداکاروں کو ابدی نیند سلادیا، بالی ووڈ کے معروف اداکار بھی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے،گزشتہ ہفتے ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دہشت کی فضا ابھی تک پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے، بالی ووڈ کے لئے سال 2019 اور 2020 بھاری رہا کیونکہ کچھ اداکارؤں نے خودکشی کرلی تو کچھ کوروناوائرس سے متاثر ہوکر چلے بسے، اب بھارت کے معروف فلم میکر ،ہدایتکارللیت بہل کا کورونا کے باعث دم توڑ گئے،اداکار نے بھارت کےسٹیج، ٹی وی اور فلم تنیوں پلیٹ فارمز پر کام کیا۔

گزشتہ ہفتے ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی اور وہ دلی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،اچانک طبیعت زیادہ بگڑنے پر وہ71 برس کی عمر میں چلے بسے، مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کے علاوہ وہ دل کے مرض میں بھی مبتلا تھے جبکہ کورونا کے باعث ان کے پھیپھڑے شدید متاثرہوگئے تھے۔ان کے انتقال کی خبر پر بالی ووڈ انڈسٹری میں سوگ کی فضا چھا گئی اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کاسلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید پڑھئے: معروف بھارتی موسیقار کورونا کے باعث چل بسے

ان کی موت کی خبر بیٹے نے دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے باعث والد کا دوران علاج انتقال ہوگیا،للیت بہل نے 'تتلی' فلم اور دیگر میں کام کرچکے تھے۔اس کے علاوہ اداکار نے ایمزون پرائم کی ویب سریز'میڈان حیون'اور فلم ججمنٹل ہے کیا' میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
 

مزیدخبریں