سٹی 42: وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں زیادہ آبادی والے شہروں کی صورتحال اور کورونا کی وجہ سے مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر مشاورت کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق مکمل لاک ڈاؤن میں اسکولز شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی بھی شامل ہوگی، صوبائی حکومت کی درخواست پر رینجرز, پاک فوج اور ایف سی کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
اجلاس میں ہفتہ اتوار بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کو 17 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں 60 سال سے زائد شہریوں کو واک ان کے ذریعے ویکسینشن کروانے کی اجازت دے دی گئی۔چین سے ایک خصوصی پی اے ایف طیارے کے ذریعے سینوفرم کی 0.5 ملین ڈالر کی کھیپ آج پہنچ رہی ہے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مزید 6901 بیڈز فراہم کیے جاچکے ییں، این ڈی ایم اے کی جانب سے سے اب تک 2811 آکسیجن بیڈز, 431 وینٹیلٹر, 1196 آکسیجن سیلنڈرز فراہم کیے گئے، این ڈی ایم اے نے 500 بائی پیپ اور 1504 فنگر پلس آکسیمٹرز بھی فراہم کیے۔