لاء گریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

24 Apr, 2021 | 07:14 PM

Arslan Sheikh

اکمل سومرو: ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا لاء گریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان، ایل ایل بی کی ڈگری رکھنے والے افراد کو بار کونسل سے منسلک ہونے کیلئے لاء ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایل ایل بی پاس کرنے والے گریجویٹس 8 مئی تک ایچ ای سی میں اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کیلئے پورٹل قائم کر دیا۔ لاء گریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ 30 مئی کو ایچ ای سی کے تحت منعقد ہوگا۔ اس ٹیسٹ سے متعلق نصاب کی تفصیلات اور پرچے میں پوچھے جانے والے سوالات کی تقسیم ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔ امیدواروں کو ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

اس سے قبل  پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے پانچ سالہ ایل ایل بی سپلیمنٹری 2020ء اورایل ایل بی تین سالہ سپلیمنٹری امتحانات 2020ء کے لئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا ریوائزڈ شیڈول جاری کیا تھا۔لیٹ کالج امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم30اپریل 2021 اور ڈبل فیس کے ساتھ3 سے 7مئی تک جمع کرواسکتے ہیں۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔  

قبل ازیں  پنجاب یونیورسٹی نے 6ماہ سے تاخیر کا شکار ایل ایل بی سالانہ نتائج کا اعلان کیاتھا،10 ہزار سے زائد امیدواروں کو نتائج کا انتظار تھا۔  ایل ایل بی کے سالانہ امتحانات گزشتہ سال ستمبر 2020 میں منعقد ہوئے تھے، کورونا وباءکے باعث امتحانات کے نتائج چھ ماہ سے التواءکا شکار تھے، 10ہزار سے زائد امیدواروں نے لاءکے امتحانات دیئے، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نتائج 3سالہ اور 5سالہ پروگرام کے جاری کیے گئے۔

تین سالہ ایل ایل بی پارٹ ون پروگرام میں کامیابی کا تناسب 48.35 فیصد رہا، پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 56 فیصد رہا، پارٹ تھری کا تناسب 66.77 فیصد رہا، پانچ سالہ ایل ایل بی پارٹ ون پروگرام میں کامیابی کا تناسب 40.85 فیصد رہا، پارٹ ٹو کا تناسب67.67 فیصد، پارٹ تھری کا تناسب 37.19 فیصد اور پارٹ فور کی کامیابی کا تناسب 73.62 فیصد رہاتھا۔

مزیدخبریں