شہباز شریف ضمانت کرانے والے وکیل کے گھر پہنچ گئے

24 Apr, 2021 | 06:25 PM

Malik Sultan Awan

ملک اشرف:میاں محمد شہباز شریف کی اپنے وکیل امجد پرویز کے گھر آمد، میاں شہباز شریف نے ای ایم ای ہاؤسنگ سوسائٹی میں۔ امجد پرویز ایڈوکیٹ سے ان کے گھر میں ملاقات کی اور ضمانت کیس میں بہترین دلائل دینے پر امجد ہرویز ایڈووکیٹ کی تعریف کی۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے نیب مقدمات کے حوالے سے ماہر قانون دان ہونے کے ناطے سے اپنا ایک مقام رکھتے ہیں ۔ کچھ عرصہ سے شریف فیملی اور ن لیگ کے عدالتوں میں زیر سماعت نیب مقدمات کی پیروی کررہے ہیں۔میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف ،، حمزہ شہباز ، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر اہم سیاستدانوں اور دیگر مقدمات میں عدالتوں سے ریلیف لے چکے ہیں۔

میاں شہباز شریف کیس میں بھی ان کی درخواست منظور کروانے میں کامیاب رہے۔جس ہر میاں شہباز شریف ان کا شکریہ ادا کرنے ان کے گھر ای ایم ای سوسائٹی آئے میاں محمد شہباز شریف نے امجد پرویز ایڈوکیٹ کو پھول اور مٹھائی پیش کی۔

میاں شہباز شریف نے امجد پرویز ایڈووکیٹ سے عدالتوں میں زیر سماعت نیب کے مقدمات بارے تبادلہ خیال کیا،میاں شہباز شریف نے ضمانت کے دوران بہترین دلائل دینے پر اہنے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ کی تعریف کی۔امجد ہرویز ایڈوکیٹ نے میاں شہباز شریف کو زیر سماعت مقدمات کے قانونی پہلوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
 

مزیدخبریں