اداکار شہروز سبزواری کی نیم برہنہ لباس میں ویڈیو وائرل

24 Apr, 2021 | 03:24 PM

Raja Sheroz Azhar

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف  اداکار شہروز سبزواری کی  انسٹاگرام پر  نیم برہنہ لباس  میں جاگنگ کرتے ہوئے ویڈیو  وائرل ہورہی ہے جسے صارفین  کی جانب سے  کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروزسبزواری کے بیٹے اداکار شہروز سبزواری کو اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے،سوشل میڈیا پر شہروز سبزواری کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ افطار سے قبل سڑک پر جاگنگ کررہے ہیں لیکن اس دوران صرف شارٹ پہننے کی وجہ سے انہیں صارفین تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہروز سبزواری شارٹ پہن کر اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کررہے ہیں جب کہ ان کے دوست بھی صرف شارٹ میں ہی موجود ہیں۔

  سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کے لباس پر تنقید کی ہے اور صارفین کا کہنا ہےکہ پردہ صرف خواتین کے لیے نہیں ہے بلکہ مردوں کو بھی اس حوالے سے سنجیدہ رویہ اپنانا چاہیے اور اپنے آپ کو مناسب طریقے سے ڈھانپنا چاہیے۔ایک صارف نے لکھا کہ مغرب میں بھی لوگ ایسے نہیں بھاگتے۔

ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں کہا کہ ’’پردہ کرنا صرف خواتین کا حق ہے کیا ؟ مرد جو چاہیں وہ کرسکتے ہیں ؟‘‘

مزیدخبریں