(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری کی انسٹاگرام پر نیم برہنہ لباس میں جاگنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروزسبزواری کے بیٹے اداکار شہروز سبزواری کو اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے،سوشل میڈیا پر شہروز سبزواری کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ افطار سے قبل سڑک پر جاگنگ کررہے ہیں لیکن اس دوران صرف شارٹ پہننے کی وجہ سے انہیں صارفین تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہروز سبزواری شارٹ پہن کر اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کررہے ہیں جب کہ ان کے دوست بھی صرف شارٹ میں ہی موجود ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کے لباس پر تنقید کی ہے اور صارفین کا کہنا ہےکہ پردہ صرف خواتین کے لیے نہیں ہے بلکہ مردوں کو بھی اس حوالے سے سنجیدہ رویہ اپنانا چاہیے اور اپنے آپ کو مناسب طریقے سے ڈھانپنا چاہیے۔ایک صارف نے لکھا کہ مغرب میں بھی لوگ ایسے نہیں بھاگتے۔
ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں کہا کہ ’’پردہ کرنا صرف خواتین کا حق ہے کیا ؟ مرد جو چاہیں وہ کرسکتے ہیں ؟‘‘