علی اکبر: کورونا کی تیسری لہر ،مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنےکراچی کا دورہ منسوخ کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سےجاری کردہ شیڈول کے مطابق انہوں نےہفتہ کی سہ پہر کراچی جانا تھا، مریم نواز نے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی مہم میں حصہ لینا تھا مگر کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر مریم نواز کادورہ کراچی منسوخ کر دیا گیا۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ موجودہ کورونا کی خطرناک صورتحال میں شہریوں اور کارکنوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالنا مناسب نہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا دورہ کراچی منسوخ
24 Apr, 2021 | 03:02 PM