طلبہ کی آن کیمپس کلاسز منسوخ کردی گئیں

24 Apr, 2021 | 02:49 PM

Arslan Sheikh

عمران یونس: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے 26 اپریل سے شروع ہونے والی انٹرمیڈیٹ طلبہ کی آن کیمپس کلاسز منسوخ کر دیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نےاین سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں 26 اپریل سے یونیورسٹی میں شروع ہونے والی انٹرمیڈیٹ طلبہ کی آن کیمپس کلاسز کو منسوخ کر دی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کیلئے اس حوالے سے سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کے مطابق لاک ڈاؤن کے تازہ ترین فیصلے کے بعد انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو آن کیمپس کی پیش کش نہیں کریں گے۔ طلبہ امتحان کی آراء کے لئے آن لائن موڈ اختیار کریں۔

این سی او سی کے فیصلے کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 17 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے ہیں، اس سے قبل لاہور سمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔ این سی او سی کے اجلاس کے بعد مزید چار اضلاع میں سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں اوکاڑہ، بھکر ،جھنگ اور خانیوال شامل ہیں۔

این سی او سی نے پانچ فیصد کورونا مثبت کیس والے اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات دی ہیں تاہم مذکورہ اضلاع میں نویں سے بارہویں جماعت کے بچوں کو ہفتے میں دو دن آنے کی اجازت ہو گی، وزیر اعظم نے فوج طلب کرلی جو پولیس کیساتھ مل کر کورونا ایس ا و پیز پر عمل کرائے گی۔

کورونا وبا کی شدت میں اضافہ جاری ہے، مہلک وائرس لاہور میں مزید 43 قیمتی زندگیاں نگل گیا۔ کورونا وائرس کے 1 ہزار 452 نئے مریضوں کی تصدیق جبکہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1 ہزار 272 مریض داخل ہیں۔ کورونا کے 817 کنفرم اور 444 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، کورونا کے 247 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیاہے۔ ہسپتالوں میں 673 مریض ہائی ڈپنڈنسی یونٹس اور 352 مریض آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔   

مزیدخبریں