سرکاری سکولزسربراہان کی شامت آگئی

24 Apr, 2021 | 02:00 PM

Ibrar Ahmad

 جنید ریاض :سکولوں سربراہان کی جانب سے نان سیلری بجٹ خرچ نہ کرنےکامعاملہ،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےسربراہان سے سکولوں کے پاس دستیاب فنڈز کی تفصیلات مانگ لیں۔

 تفصیلات کےمطابق سکولوں سربراہان کی جانب سے نان سیلری بجٹ خرچ نہ کرنے پرایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےدستیاب فنڈز کی تفصیلات مانگ لیں، این ایس بی کی تیسری قسط صرف مقررہ وقت پر فنڈز خرچ کرنے والےسکولز کو جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے دستیاب فنڈز سکول کی ویلفیئر پرخرچ کرنے کی ہدا یات جاری کررکھی ہیں،رواں مالی سال میں این ایس بی کی تیسری قسط صرف فنڈز خرچ کرنے والے سکولوں کو ملے گی جبکہ سکول سربراہان نان سیلری بجٹ کی تفصیلات زونل ہیڈز کو 24 اپریل تک فراہم کریں گے اورزونل ہیڈز نان سیلری بجٹ کی تفصیلات 25 اپریل سے قبل ایجوکیشن اتھارٹی کو جمع کروانے کے پابند ہونگے۔

ایجوکیشن اتھارٹی  حکام کا کہنا ہے کہ  نان سیلری بجٹ کےخرچ اور تفصیلات کی فراہمی کیلئےجاری کیےگئےاحکامات پر عملدرآمد نہ کرنےوالےسربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں