لاہور بورڈ میں نوکری کا بہترین موقع؛ بھرتیاں شروع

24 Apr, 2021 | 01:38 PM

Malik Sultan Awan

جنید ریاض:لاہور بورڈ کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے جوابی کاپیوں کے بنڈلز کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کیلئے عملہ درکار ، لاہور بورڈ نے عملے کی عارضی بھرتی کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی، امیدواوں کی عارضی طور پر بھرتی دو ماہ کیلئے کی جائے گی ۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پیپرز کیلئے امتحانی عملے کی ضرورت پڑ گئی۔ لاہور بورڈ کو امتحانات کی سوالات حل کرنے کیلئے فرایم کی جانے والی جوابی کاپیوں کے بنڈلز کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کیلئے عملہ درکار ہے۔امتحانی عملہ عارضی طور پر دوماہ کیلئے بھرتی کیا جائے گا۔

عملے کی ڈیوٹی بورڈ آفس یا امتحانی سنٹرز میں لگائی جائے گی۔بورڈ حکام کےمطابق امتحانی عملہ کی خدمات ضمنی امتحانات تک لی جاسکتی ہیں۔پہلے سے تجربہ کار امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔امیدوار اپنی درخواستیں 15 یوم تک بورڈ حکام کو آن لائن جمع کرواسکیں گے۔

مزیدخبریں