ماہ رمضان میں ورزش کس وقت کی جائے؟ ماہرین نے بتا دیا

24 Apr, 2021 | 01:21 PM

Arslan Sheikh

مانیٹرنگ ڈیسک: رب دوجہاں جب امت کو بخشنے پر آتا ہے تو تحفے میں رمضان دیتا ہے، ماہ رمضان کو عظمتوں رحمتوں اور برکتوں والامہینہ بھی کہا جاتا ہے جس طرح دنوں میں جمعہ کے دن کواور آسمانی کتابوں میں قرآن پاک کو فضیلت حاصل ہے اسی طرح 12 مہینوں میں ماہ رمضان کو بہت فضیلت حاصل ہے۔

ماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی مساجد اور گھروں میں خاص عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سحر و افطار کی بات کی جائے تو اللہ پاک کی ڈھیروں نعمتیں دستر خوان کا حصہ بنتی ہیں۔ پھل، مشروبات، پکوڑے سموسے وغیرہ کا استعمال معمول سے ہٹ کر زیادہ ہوجاتا ہے۔ یہ سب ضرور چاہئے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے صحت کا بھی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہی نہ ہو ایسے چٹ پٹے کھانوں سے صحت خراب ہوجائے اور اس مبارک مہینے میں مختلف بیماریوں کا شکار ہوجائیں۔ ماہ رمضان میں ان سب کے ساتھ ہمیں ورزش بھی کر لینی چاہیئے، جس سے جسم چست اور توانا محسوس کرتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں روزہ رکھنے کے بعد اور دن میں ورزش سے گریز کرنا چایئے، پورا دن انسانی جسم کو توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اور رمضان میں صبح کے وقت کی جانی والی ورزش ہمیں فوائدہ دینے کے بجائے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ رمضان میں ورزش کے لئے سب سے بہترین وقت افطار سے پہلے کا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ افطار سے آدھا گھنٹہ   قبل پیٹ خالی ہوتا ہے اور خالی پیٹ ورزش کرنا انسانی صحت کےلئے نہایت فوائدہ مند ہے، اس دوران عام روٹین کی طرح ورزش کرنے کے نتیجے میں بغیر کسی اضافی محنت کے 400 سے 500 تک اضافی کیلوریز جلائی جا سکتی ہیں۔ افطار سے قبل وقت میسر نہ ہو اور ورزش کرنا مشکل ہے تو دوسرا بہترین وقت افطار کرنے کے 2 گھنٹے بعد کا ہوتا ہے، جب افطار میں کھایا گیا کھانا ہضم ہو چکا ہوتا ہے اور انسان خود کو ہلکا محسوس کر رہا ہوتا ہے۔ 

مزیدخبریں