ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والٹن روڈ پر پیل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

Fahad PEL Factory Fire
کیپشن: Fahad PEL Factory Fire
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) والٹن روڈ  پرپیل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا,ریسکیو کی جانب سے کولنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق والٹن روڈ پر موجود پیل فیکٹری میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا جبکہ ریسکیو کی جانب سےکولنگ کاعمل جاری ہے،آگ لگنےکےباعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ زخمی ہونیوالے 2ملازمین کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

قبل ازیں پیل فیکٹری میں   آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ذرائع  کے مطابق فیکٹری میں آ گ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ فیکٹری  ملازم کے مطابق  آگ  پیل فیکٹری  کی اسمبلی ایریا میں لگی، جس وقت آگ لگی ورکرز فیکٹری میں موجود تھے،تمام مزدوروں نے بھاگ کر جان بچائی،2 افراد کو شیشے توڑ کر باہرنکالا گیا جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پیل فیکٹری میں لگنے والی آگ نے ایک ایکڑ پر محیط رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لےلیاتھا۔

 وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار  نے آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات دیئے تھے کہ انتظامیہ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرے، وزیر اعلیٰ پنجاب  نےآتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا اور انتظامیہ سے رپورٹ  بھی طلب  کرلی۔

 دوسری جانب ڈائریکٹر لیبر لاہور نے فیکٹری میں آتشزدگی کےواقعہ کی ابتدائی  رپورٹ  وزیر لیبرعنصر مجید خان کو پیش کر دی جس میں موقف اختیار کیا کہ فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ صبح 10 بجے پیش آیا۔آتشزدگی کےوقت فیکٹری میں150 ورکرزکام کر رہےتھے۔

رپورٹ کےمطابق تمام ورکرز کو بحفاظت فیکٹری سےنکال کیا گیا،جبکہ ریسکیو 1122  کی جانب سےنےآگ پر قابوپا لیا گیاہے،فیکٹری  ایکٹ کےتحت مزکورہ فیکٹری الیکٹرک آلات بنانےکیلئےرجسٹرڈتھی،صوبائی وزیرلیبر نےفیکٹریوں میں حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات مزید بہتر کرنےکی ہدایت کی ہے۔

صوبائی وزیر لیبر عنصرمجید کا کہناتھا کہ فیکٹریوں اورکارخانوں میں حادثات کی روک تھام کیلئےویژن زیروکےتحت اقدامات  کیےجا رہےہیں،مزدروں کا تحفظ یقینی بنانامحکمہ لیبر کی ذمہ داری ہے، افسران  فیکٹریوں اورکارخانوں میں ایس او پیزسختی سےعمل کروائیں۔