ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وبا کی شدت  میں اضافہ ،43 قیمتی زندگیاں نگل گیا

Corona update
کیپشن: Corona update
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:کورونا وبا کی شدت  میں اضافہ ،مہلک  کوروناوائرس مزید 43 قیمتی زندگیاں نگل گیا.

تفصیلات کے مطابق کوروناوباکی شدت  میں اضافہ ،مہلک  کوروناوائرس مزید 43 قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ کورونا  وائرس کے 1452  نئے کیسز رپورٹ ہوئے،سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر کورونا کے 1272 مریض داخل ہیں ،کورونا کے 817 کنفرم اور 444 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں  جبکہ  کوروناوائرس کے247مریضو ں کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا،ہسپتالوں میں673 مریض ہائی ڈپنڈنسی یونٹس اور 352 مریض آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں .

نئے کورونا وائرس نے پاکستان میں تشویش ناک تیزی اختیار کر لی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوبا کی زد میں آ کر 157 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے گزشتہ روزکے اعداد و شمار جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ ملک میں24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید ایک157مریض انتقال کر گئے،این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کوروناانفیکشن سےا نتقال کرنےوالوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 52 ہزار 402  کورونا ٹیسٹ کیےگئے،جن میں کورونا کے 5 ہزار 908 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں  کوروناکےٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 11.27 فی صد رہی ہے