(درنایاب)کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے مساجد سے اعلانات ، ٹوئیٹر پر شہریوں کے نام پیغام بھی جاری کیا ۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے مساجد سے ہونے والے اعلانات کی ویڈیو ٹویٹ کردی ہے ۔ ٹوئیٹر پیغام میں کمشنر نے شہریوں سےکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے خصوصی اپیل کی ہے ۔ کمشنر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ماسک پہننا وینیٹیلیٹر سے بچا سکتا ہے ، شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کے لئے احتیاط کریں زندگی بہت قیمتی ہے ۔
ماسک پہننا وینٹیُ لیٹر پہننے سے بچا سکتا ہے۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کی خاطر احتیاط کریں۔آپ کی زندگی بہت قیمتی ہے۔ #Lahore #COVID19 #WearMask #StayHome pic.twitter.com/kBMc8h18eI
— Muhammad Usman Younis (@CaptainUsman) April 23, 2021
واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر مزید خطرناک ہونے لگی۔مہلک وائرس ایک ہی روز 144 جانیں لےگیا۔ جس کے بعدجاں بحق ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 842 ہوگئی۔۔
گزشتہ24 گھنٹےمیں مزید5ہزار870 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 10عشاریہ 91 فیصد رہی جبکہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اسلام آباد میں بڑھتے کیسزکےباعث قومی اسمبلی اورسینیٹ سیکریٹریٹ کے تمام دفاتر26سے30 اپریل تک بند کردئیے گئے۔۔ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔
پنجاب میں بھی کوروناکی صورتحال انتہائی خراب ہے۔لاہور میں مہلک وائرس مزید 38 زندگیاں نگل گیا۔1504 نئے مریض بھی سامنے آگئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد رہی۔لاہور کے اسپتالوں میں آئی سی یو93 فیصد سے زائد بھرچکے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے بھی عوام سے احیتاط کی اپیل کردی۔۔ٹویٹ میں کہاآکسیجن کے استعمال کی90 فیصد صلاحیت پر پہنچ چکے ہیں۔احتیاط کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
ادھرخیبرپختونخوا میں کورونا کے پھیلاؤ کی مجموعی شرح 15.2 فیصد رہی۔۔مردان اورلوئردیرمیں گزشتہ 7روزکےدوران شرح30جبکہ پشاور اور مالاکنڈمیں 20فیصد سے زائد رہی۔