ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہید پائلٹ شعیب، انجینئر فواد کے اہل خانہ کا حکومت سے امداد کا مطالبہ

شہید پائلٹ شعیب، انجینئر فواد کے اہل خانہ کا حکومت سے امداد کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عفیفہ نصر الل: تین ماہ پہلے پہلے جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل پر سپرے کرتے شہید ہونے والے پائلٹ کیپٹن شعیب ملک اور انجینئر فواد بٹ کے اہل خانہ نے حکومت سے امداد کا مطالبہ کردیا، شہدا کے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ رک گیا ہے.
وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کی جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کے حملے کے دوران شہرت پانے والے پاک فضائیہ کے سابق کیپٹن سکواڈن لیڈر شعیب ملک شہید اور انجینئر فواد بٹ شہید کے گھروں میں آمد، اہل و عیال کو امدادی چیکس دیئے۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں ،پلانٹ پروٹیکشن پاکستان کو بھی شہدا کے خاندانوں کی مالی مدد کرنی چاہیے۔

کیپٹن شعیب ملک شہید کی بیوہ عظمی شعیب نے بتایا کہ ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹی ہے، بیٹے کا داخلہ والد نے کوالالمپور میں کروا دیا ہے ۔وہ وہاں تعلیم حاصل کر رہا تھا، والد کی شہادت کے بعد سب رک گیا۔
انجینئر فواد بٹ کی بیوہ رومیسہ فواد نے بتایا کہ ان کے شوہر کی وفات کے بعد وہ بے سہارا ہو چکی ہیں ۔ان کے پاس رہنے کو گھر نہیں، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔

وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نےشہید پائلٹ کے اہل خانہ کو15 ، شہید انجینئر کے اہل خانہ کو 10لاکھ کا امدادی چیک دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیگر صوبوں اور بالخصوص پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ سے التجا کرتے ہیں کہ شہدا کے ورثا کو بے یارو مددگار نہ چھوڑا جائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔