کیمپ جیل، 55 قیدیوں نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

24 Apr, 2020 | 03:54 PM

وقار نیازی

علی ساہی: کیمپ جیل میں کورونا وائرس کےبادل چھٹ گئے ۔تصدیق شدہ 59قیدیوں میں سے 55قیدی صحت مند ہوگئے جبکہ 4قیدی زیرعلاج ہیں۔دیگر3جیلوں سے آنے والے 10 قیدیوں میں سے5کے ری ٹیسٹ نیگٹو اگئے.

21مارچ کو کیمپ جیل میں پہلے قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے 512قیدیوں کے ٹیسٹ کروائے گئے تو59 قیدیوں کی رپورٹس مثبت ائیں جن کا علاج جیل کے اندرقائم عارضی ہسپتال میں کیا گیا ۔جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کے مطابق اب تک کیمپ جیل میں 55 قیدیوں کے مثبت انے بعد کیے جانے والے دونوں ٹیسٹ نیگٹو اگئے ہیں اور ڈاکٹرزنے انکوصحت مندقراردے دیا ہےجنکو ہسپتال سے سماجی فاصلوں کو مدنظررکھتے ہوئے بیرکس میں منتقل کردیا ہے جبکہ باقی 4قیدیوں کاعلاج معالجہ جاری ہے۔

گوجرانوالہ ,جہلم اور حافظ آباد سے کورونا وائرس مبتلادس قیدیوں میں سے 5 کا دوسرا ٹیسٹ نیگیٹو اگیا ہے اوراب انکا حتمی ٹیسٹ کروایا جائے گااور ٹوٹل 14 قیدی ابھی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ ایک سٹاف ممبرجسکا کرونا ٹیسٹ پازیٹو ایا تھا وہ مکمل صحتیاب ہو گیا ہے.  سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ کا کہنا ہے کہ جیل عملے اور محکمہ ہیلتھ کی صبح وشام محنت کا نتیجہ ہے کہ اتنے بڑے بحران پرقابو پایا اور مزیدوائرس پھیلنے پرقابو پایا.

صرف جیلوں میں ہی نہیں بلکہ ‏ملک بھر میں پاکستانی کورونا کو شکست دینے لگے۔پاکستان میں کرونا کے 2ہزار، 527مریضوں نے کرونا کو شکست دے دی.  پنجاب میں 905، سندھ میں 730، خیبرپختونخوا میں 455مریض صحت یاب، گلگت بلتستان میں 212، بلوچستان 174، اسلام آباد میں 26 اور آزادکشمیر میں 25مریض گھروں کو لوٹ گئے۔

 24گھنٹے میں 642نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11ہزار، 155تک پہنچ گئی۔ ایکٹو مریضوں کی تعداد 8ہزار، 391 ہے، 13نئی ہلاکتوں کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 237 ہوگئی۔

پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ 4ہزار، 767مریض،، سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3ہزار671 تک پہنچ گئی، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد ایک ہزار، 541 ہے۔ بلوچستان میں 607، گلگت بلتستان میں 300کیس رپورٹ،، اسلام آباد میں وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 214، آزادکشمیر میں55ہوگئی۔

مزیدخبریں