ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہ صیام کی آمد، کورونا کے خدشات، رمضان المبارک کا سکیورٹی پلان جاری

ماہ صیام کی آمد، کورونا کے خدشات، رمضان المبارک کا سکیورٹی پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ماہ صیام کی آمد، کورونا کے خدشات، رمضان المبارک کا سکیورٹی پلان جاری، لاہور پولیس رمضان المبارک میں مساجد اور عبادت گذاروں کی سکیورٹی کیلئے تیار۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا، لاہور پولیس رمضان المبارک میں مساجد اور عبادت گذاروں کی سکیورٹی کے لئے تیار ہیں۔  06 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز،84 انسپکٹرز،217 اور سب آرڈینیٹس سمیت03 ہزرا سے زائد جوان تعینات ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ مساجد، امام بارگاہ اور عبادت گاہوں میں 20 نکاتی ہدایات پر عمل درآمد کے لئے 177 انفورسمنٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

انفورسمنٹ ٹیموں میں 177 اور سب آرڈینیٹس اور 354 پولیس ا ہلکار شامل ہیں، علماء کرام، مساجد انتظامیہ 20نکاتی ہدایات کی پابندی سے عبادت گذاروں کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔ رائے بابر سعید کا مزید کہنا تھا کہ 20 نکاتی ہدایات بارے ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی مساجد انتظامیہ سے کو آرڈینیشن مکمل ہے، شہر کی 5057 مساجد کو حساسیت کے اعتبار سے 03 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، اے کیٹیگری میں 218، بی کیٹیگری775جبکہ سی کیٹیگری میں 4064 مساجد شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ پولیس رسپانس یونٹس، ڈولفن سکواڈاور تھانوں کی گاڑیاں بھی پٹرولنگ کے فرائض سر انجام دیں گی، لاہور پولیس کی طرف سے عبادت گاہوں پر چیکنگ ڈیوٹی کے لئے رضاکاروں کی تربیت مکمل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کے بعد اب پاکستان میں بھی اپنے وار تیز کر دیئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 237 ہوگئی جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 11145 تک پہنچ گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer