عہدہ سنبھالنےسےقبل نئےچیف سیکرٹری پنجاب کا اہم بیان

24 Apr, 2020 | 11:01 AM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر)نئےچیف سیکرٹری جوادرفیق ملک کا کہنا ہے کہ کوروناسے نمٹناان کی اولین ترجیح ہوگی۔ پنجاب میں بڑی تبدیلی، پی ٹی آئی حکومت نے 4 ماہ ستائیس دن کے بعد  چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کردیا.

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے نئے تعینات ہونےوالے چیف سیکرٹری جوادرفیق ملک نے کہا کہ کوروناسےعوام کومحفوظ رکھنے کے لئےتمام اقدامات کریں گے، کوروناسے نمٹناان کی اولین ترجیح ہوگی،چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان پرخصوصی فوکس ہو گا،وہ بیوروکریسی کی ٹرانسفروپوسٹنگ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے،جوادرفیق ملک کے مطابق وہ آج چیف سیکرٹری پنجاب کاچارج سنبھال لیں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے مختصر عرصے میں پنجاب میں تبدیل ہونیوالے یہ تیسرے چیف سیکرٹری ہیں۔ میجر(ر)اعظم سلیمان کو تبدیل کرکے جواد رفیق ملک کو نیا  چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے  چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جواد رفیق ملک ڈی ایم جی کے 15ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔ سابق چیف سیکرٹری میجر(ر) اعظم سلیمان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔میجر (ر) اعظم سلیمان4 ماہ27 دن  چیف سیکرٹری پنجاب رہے۔ پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک پنجاب کے کمشنر لاہور، سیکرٹری ہیلتھ بھی رہ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار سنبھانے پر اب تک  پنجاب میں چار چیف سیکرٹریز لگ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت میں پہلے چیف سیکرٹری اکبرخان درانی تھے، دوسرے یوسف نسیم کھوکھر، تیسرےاعظم سلیمان خان جبکہ اب جواد رفیق ملک کو چوتھاچیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزوزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں چیف سیکرٹری کی تبدیلی کافیصلہ کیاگیا۔نئے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک پنجاب میں ڈائریکٹر فوڈ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری صحت کے علاوہ سیکرٹری بلدیات پنجاب کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

 

مزیدخبریں