(جنید ریاض) محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز شہر میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈ کیا گیاجبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز شہر کا موسم جزوی طور پر آبرآلود رہنے سے شہر کے مختلف مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، شام یا رات میں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ملتان ، بھکر، لیہ میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے، میا نوالی ، سرگودھا ، ڈی جی خان اور بہاولپور میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے، جبکہ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
کوئٹہ ، ژوب ،سبی،کرم ، کوہاٹ ، بنوں ،ڈی آئی خان، وزیرستان میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے جبکہ سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، دوسری جانب گلگت بلتستان ،کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد اور دیگر علاقے جہاں گندم کی کٹائی ہو رہی ہے فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا کہناتھا کٹی ہوئی فصل کچھ حد تک متاثر ہو سکتی، باقی فصل کو کچھ خاص نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔