قتل کی لرزہ خیر واردات، موٹرسائیکل سوار کا ساتھ بیٹھے شخص نے گلا کاٹ دیا

24 Apr, 2020 | 08:19 AM

Shazia Bashir

سید فخرامام: سمن آباد کے علاقے میں قتل کی لرزہ خیر واردات، موٹرسائیکل سوار نوجوان کا ساتھ بیٹھے شخص نے ہی گلا کاٹ کر قتل کر دیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج  منظر عام پر آگئی، ملزم فرار، تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔

واقعہ سمن آباد کے علاقے شباب چوک کے قریب پیش آیا جہاں مقامی نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا، مقتول کی شناخت حسن سلیم کے نام سے ہوئی جو سمن آباد مارکیٹ کا رہائشی تھا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی ہے سی سی ٹی وی فوٹیج میں قتل کی واردات کو واضح طور پردیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول حسن موٹرسائیکل پر جا رہا تھا جبکہ قاتل اس کے ساتھ ہی موٹرسائیکل پر سوار تھا، قاتل نے پیچھے بیٹھے ہی چھری سے حسن کی گردن کاٹ دی اورخود موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا۔

قتل ہونے والے حسن سلیم کی عید کے بعد شادی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ تمام شواہد کو اکھٹا کر لیا، مختلف پہلوں سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب فیروزپورروڈ قینچی بازار میں قتل کا معاملہ پرجائیداد کے لین دین کے تنازع پر غلام رسول کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔جمعہ کی شب قینچی بازار میں قتل ہونیوالے 58 سالہ غلام رسول کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج کرلیا گیا ہے۔

جبکہ پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پراپرٹی کے لین دین کے تنازع پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے غلام رسول کو قتل کردیاتھا۔تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مختلف پہلووں پر کیس کی تفتیش شروع کردی۔

شہر میں لاک ڈاؤن کے دنوں میں بھی شہر میں ڈاکے ،  چوری  اور  قتل جیسی وارداتیں ہورہی ہیں،شہریوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی ادارے ملزمان کو نکیل ڈالنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
 

مزیدخبریں