مہوش حیات کا بھائی کے ساتھ”اوہ نانانا چیلنج“

24 Apr, 2020 | 12:48 AM

Malik Sultan Awan

ڈیفنس (زین مدنی )معروف اداکارہ مہوش حیات نے لاک ڈاؤن کے دوران انجوائے کرتے ہوئے ٹک ٹاک کا معروف ''اوہ ناناناچیلنج'' پورا کرلیا۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنے بھائی دانش حیات کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو اپ لوڈ کی اور بتایا کہ انٹرنیٹ پرموجود تمام چیلنجزمیں سے انہوں نے اس ایک کا انتخاب کیا۔اس چیلنج کو پورا کرنا اتنا بھی آسان نہیں، ڈانس اسٹیپس میں ہم آہنگی کیلئے بھرپور پریکٹس کی ضرورت ہے، اسی لیے مہوش نے اپنے فالوورز کیلئے لکھا '' یہ مت پوچھیں کہ دانش کوریہرسل کروانے میں مجھے کتنا وقت لگا''۔

مہوش نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا ان مشکل اوقات میں بہن بھائیوں کے ساتھ لطف اندوز ہونا اور ایک دوسرے کو چیلنج کرنا چند خوشیوں میں سے ایک ہے ''اپنے اندر کے بچے کو کھونے نہ دیں''۔ کرونا وائرس کے بعد سے ''اوہ ناناچیلنج'' کی مقبولیت میں بےانتہا اضافہ ہوا ہے۔ یہ چیلنج موجودہ حالات کی مناسبت سے بنایا گیا ہے، جس میں حصہ لینے والے افراد ایک دوسرے کو ہاتھ لگائے بغیر ڈانس کرتے ہیں۔

مزیدخبریں