وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزار نے اہم فیصلہ کرلیا

24 Apr, 2019 | 03:42 PM

Sughra Afzal

 (قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزار نے ناراض ارکان اسمبلی کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی پالیسی اپنالی، انہوں نے تحفظات رکھنے والے وزراء اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ بھی کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  ہر اضلاع کے ارکان سے الگ الگ ملاقات کریں گے، بلدیاتی نظام میں نئی تحصیلیں اور اضلاع بنانے کے حوالے سے بھی ارکان سے مشاورت کی جائیگی، اس سلسلے میں کمیٹیوں میں بھی ناراض رہنماؤں کو ترجیح دی جائیگی، ارکان کی وزیراعلیٰ سے ملاقات اور کام نہ کرنے کی شکایات کودور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں