گورنر پنجاب نے بڑا اعلان کردیا

24 Apr, 2019 | 01:11 PM

Sughra Afzal
Read more!

 (سٹی 42) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور  نے سرور فاؤنڈیشن کی فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ جو فنڈز اکٹھے کیےوہ آب پاک اتھارٹی کو دے دیئےجائیں گے، ہمیشہ ملک کی ترقی کیلئے کام کیا، اب بھی کرتا رہوں گا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نیوز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق ایک مڈل کلاس فیملی سے تھا، برطانیہ میں کاروبار کا آغاز کیا اللہ نے بہت کامیابی دی، ہزاروں انگریزوں کو بھی ہماری کمپنیوں نے ملازمتیں دیں، کاروبار اور سیاست میں سے کسی ایک چیز کو چننے کا موقع آیا، تو میں نے کاروبار اور سیاست میں سے سیاست کو چُنا، عوام کی خدمت کیلئے سیاست کا انتخاب کیا، چیلنج کے طور پر سیاست کو قبول کیا، 1997 میں پاکستان کا پہلا پارلیمنٹ رکن منتخب ہوا، پاکستان کے لوگوں کیلئے فنڈز بھی جمع کیے،  پاکستان میں کچھ دینے کیلئے آیا ہوں لینے کیلئے نہیں، پنجاب کے لوگوں کیلئے صحت اور تعلیم پر کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں دو نہیں ،ایک پاکستان کیلئے شامل ہوا ،جب مجھے گورنر بنایا تو مجھے بلکل خوشی نہیں ہوئی تھی لیکن جو پارٹی نے فیصلہ کیا مانا، عہدے سے نہیں لوگوں سے پیار کرتا ہوں، نئے پاکستان کیلئے جتنی بھی محنت کرسکتا تھا کی، کچھ اور بھی فیصلے میری مرضی سے ہوجاتے تو پنجاب میں دو تہائی اکثریت ملتی، نوجوانوں کی وجہ سے ہی عمران خان وزیراعظم بنے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پینے کا صاف پانی پاکستان میں بہت بڑا مسئلہ ہے ہسپتالوں میں 15 فیصد لوگ گندہ پانی پی رہے ہیں، ایک سال ضائع ہوگیا، 2 کروڑ لوگوں کو صاف پانی دینا تھا، کل میں نے آب پاک اتھارٹی پر دستخط کردیئے، انشاء اللہ آب پاک اتھارٹی لوگوں کو صاف پانی دے گی،مجھے بھیک بھی مانگنا پڑی تو پاکستان میں صاف پانی کیلئے مانگوں گا، عوام کو صاف پانی دینا میرا مشن ہے۔

مزیدخبریں