گلبرگ کو سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کا فیصلہ

24 Apr, 2019 | 10:36 AM

Sughra Afzal

 (درنایاب) نیشنل کالج آف آرٹس اور ایل ڈی اے کی مشترکہ ٹیم کا لبرٹی مارکیٹ کا دورہ، اربن ری جنریشن پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔

گلبرگ کو شہر کے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے طور پر ترقی دینے کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ماہرین تعمیرات اور مقامی تاجروں کا تعاون حاصل کرے گی، اس سلسلے میں نیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی درخواست پر کالج کے سینئر طلبا پر مشتمل ایک ٹیم نامزد کر دی ہے جو گلبرگ کی کمرشل اور کثیر المنزلہ عمارتوں کی ظاہری حالت بہتر بنانے کے علاوہ ان عمارتوں اور ان کے اردگرد علاقے کی صفائی، خوبصورتی اور اس کی عمومی حالت بہتر بنانے کے لئے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے ٹاؤن پلاننگ ونگ اور نیشنل کالج آف آرٹس کے طلبا کی مشترکہ ٹیم نے گلبرگ کے علاقے کی اربن ری جنریشن کے لیے لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کیا، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرز معظم رشید اور شکیل انجم منہاس بھی اس ٹیم کے ہمراہ تھے-

ٹیم نے لبرٹی مارکیٹ، مین مارکیٹ ایم ایم عالم روڈ اور غالب مارکیٹ گلبرگ کے تاجروں سے ملاقات کی اور انہیں اس مقصد کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی۔

مزیدخبریں