عرفان قریشی:نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں اسی کی دہائی میں شروع کیا گیا۔ سکواش کمپلیکس 2018 کے الیکشن سےقبل بھی مکمل نہ ہوسکا۔سپورٹس بورڈبھی فنڈزکی کمی کےباعث اب تک اسکی تکمیل میں کردارادانہ کرسکا۔
اسی کی دہائی میں پاکستان سپورٹس بورڈکی جانب سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں سکواش کمپلیکس کی بنیادرکھی گئی، تاہم ٹھیکیدارکےساتھ معاملات کی خرابی اور حکومتوں کی بدلتی ترجیحات کی بنا پرمکمل نہ ہوسکا، کمپلیکس کا قبضہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد پنجاب سپورٹس بورڈ کومل گیا، تاہم سپورٹس بورڈبھی فنڈزکی کمی کےباعث اب تک اسکی تکمیل میں کردارادانہ کرسکا۔
چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی برائےسپورٹس پنجاب حنیف عباسی نےاس سال مارچ تک کمپلیکس کی تکمیل کا اعلان کیاتھاتاہم یہ وعدہ بھی وفانہ ہوسکا۔کمپلیکس میں سکواش کےپانچ سےزائدکورٹس تعمیرہوناتھےتاہم بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے کلیئرنس کے بعد اب شایدیہ دیواریں بھی زیادہ دیر ساتھ نہ دے پائیں۔