شیخ زایدہسپتال: لیور ٹرانسپلانٹ کی سہولت کو عارضی طورپر بند کر دیا گیا

24 Apr, 2018 | 10:52 PM

عطاءسبحانی
Read more!

زاہد چوہدری:ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے شیخ زاید ہسپتال میں جگر کی پیوندکاری عارضی طور پر روک دی ، آپریشن تھیٹرز کی اپ گریڈیشن اور انفیکشن کنٹرول بہتر بنانے کے بعد لیور ٹرانسپلانٹ کی سہولت بحال کرنے کا فیصلہ ہوگا ۔

شیخ زاید ہسپتال میں جگر کی پیوندکاری کی سہولت کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی جانب سے شیخ زید ہسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ کے دوران مریضوں اور ڈونر کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ٹرانسپلانٹ کی سہولت عارضی طور پر بند کر دی ہے۔ شیخ زاید ہسپتال میں جگر کی پیوندکاری کیلئے فرسٹ فلور پر تین آپریشن تھیٹرز کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انفیکشن کنٹرول کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات بھی مکمل کئے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی جانب سے شیخ زاید ہسپتال میں آپریشن تھیٹرز کی اپ گریڈیشن اور انفیکشن کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات مکمل ہونے کے بعد جگر کی پیوندکاری کی دوبارہ اجازت دینے کا جائزہ لیا جائے گا ۔

مزیدخبریں