بسام سلطان:ایف آئی اے کی سی ایم ایچ کے قریب المرینہ میڈیکل سٹور پر کارروائی، سٹور سے بھاری مقدار میں ٹینزو کے جعلی انجیکشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔سٹور مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے چوہدری سرفراز کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ سی ایم ہسپتال کے قریب ایک میڈیکل سٹور پر جعلی ٹینزو انجکشن فروحت ہو رہا ہے جس پر ایف آئی اے نے کاروائی کی اور المرینہ میڈیکل سٹور سے تینزو انجکشن بھاری مقدار میں قبضے میں لے کر سٹور مالک محمد عثمان اور چوہدری اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ٹینزو انجکشن جان بچانے والی ادویات میں شامل ہے جو کہ جعلی فروخت کیا جا رہا تھا۔