ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن ٹریننگ، بروقت اطلاع نہ ملنے پر 40فیصد اساتذہ غیرحاضر

الیکشن ٹریننگ، بروقت اطلاع نہ ملنے پر 40فیصد اساتذہ غیرحاضر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی انتخابات کیلئے ٹریننگ عملہ بھجوانے میں ناکام، ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران کی عدم دلچسپی کے باعث الیکشن ٹریننگ سے چالیس فیصد اساتذہ غیر حاضر، الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے عدم تعاون سے پریشان ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث الیکشن ٹریننگ سے چالیس فیصد اساتذہ غیر حاضررہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ہر سنٹر میں چار سو اساتذہ کو بھیجنا تھا۔ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے اساتذہ کو بروقت اطلاع نہ کرنے سے ہر سنٹر سے چالیس فیصد اساتذہ ٹریننگ سے غیرحاضر ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کیلئے سنٹرز دور دراز بنائے گئے، ایجوکیشن اتھارٹی نے ٹریننگ سنٹرز کے ایڈریس بھی درست نہیں لکھوائے۔

دوسری جانب ڈی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملک احسان کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سے غیر حاضری پر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی ای او ملک احسان نے بتایا کہ ڈپٹی ڈی او رخشندہ پروین کو الیکشن ٹریننگ کیلئے فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ہے، رخشندہ پروین ٹرینگ سنٹر کا دورہ کریں گی اور عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں گی۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:الیکشن ڈیوٹیوں کے لیے ڈسٹرکٹ لاہورکے 5 سو سے زائد اساتذہ کی تربیت شروع

عام انتخابات کیلئے تیاریاں ابھی سے شروع کروا دی گئی ہیں، سب سے پہلے الیکشن میں ڈیوٹیوں کے لیے لاہور کے مختلف سکولوں میں اساتذہ کی تربیت شروع کروادی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ لاہورکے 5 سو سے زائد اساتذہ الیکشن میں ڈیوٹیاں دینگے۔